سرسی:9؍مارچ (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بسل کوپا، بدنگوڈا ، بھاشی علاقوں میں چوری سمیت دوسرے ضلعوں کی مندروں میں چوری کرنے والے 4بین الاضلاع چوروں کو سرسی پولس گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔
ملزموں کی شناخت ہاویری ضلع ہانگل تعلقہ شرنگیری کے شری دھر بنڈی وڈر، عبدالشیخ، محمد جنگیری اور چوری کے اشیاء خریدنے والے بیلگل پیٹ کے سنجیو کورگر کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزموں سے 20ہزارر وپئے مالیت کے اشیاء، بائک اور کار ضبط کرلی گئی ہے۔ گزشتہ برس بسل کوپا کے آنگن واڑی میں ہوئی چوری کی تلاشی کے دوران ان ملزموں کا پتہ چلاتھا۔
پولس کو ملزموں سےپوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان پڑوسی ضلع ہاویری کے ہانگل ، آڈور، شیموگہ ضلع کے آنوٹی میں بھی چوری کی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں ۔ اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں دیہی پولس تھانہ کے مہادیو نائک، پردیپ ریونکر ، بسوراج میاگیری ، رمیش مچنڈی ، کبیرپا دوڈمنی ، سریش کٹی ، گنپتی نائک وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔